|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2016

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے 100 دن میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی صوبے میں امن وامان کی صورتحال ، تعلیمی سہولتوں میں اضافہ، شاہراہوں کی تعمیر، پڑوسی ممالک سے تجارتی روابط، بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی، ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم کے منصوبے اور بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کرنے جیسے اقدامات کئے ہیں بلوچستان حکومت مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہے خان آف قلات بلوچستان کی بلوچوں اور پشتونوں کیلئے قابل قدر شخصیت ہے خان آف قلات جب بھی وطن واپس آئے تو ان کا بھر پور استقبال کیا جائیگا سی پیک کے حوالے سے 12 اپریل کو گوادر میں حکومت بلوچستان کے تعاون سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سفیراء شرکت کرینگے ثاقبہ کاکڑ کے کیس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو جلد شائع کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے 100 دن کے دوران انتہائی مثبت اقدامات اٹھائے اوردہشتگردی کے ذریعے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے، بے گناہ لو گوں کو مارنے اور سیکورٹی فورسز پر حملہ کر نے والے عناصر کے خلاف موثر کا رروائیاں کوئٹہ کی خوبصورتی کی بحال اور بہتری کیلئے ماسٹر پلان تیاری اور کوئٹہ شہر کی صفائی کیلئے پانچ کروڑ روپئے کی خطیر رقم کا اجراء، کوئٹہ کی ترقی کیلئے وزیراعظم کے اعلان کر دہ پانچ ارب روپے کی ترقیاتی پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں انڈر پاسسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کی منصوبہ بندی اور کوئٹہ میں پینے کے پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کیلئے انقلابی اقدام ، کوئٹہ کو پٹ فیڈر کینال سے دریائے سندھ کے پانی کی فراہمی کا اعلان منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں فنڈز فراہم کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔