جرمنی : بی این ایم گوٹنگین جرمنی یونٹ کا ، یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت حمل حیدر منعقد ہوا ،جس میں یونٹ کے تمام ممبراں نے شرکت کی اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث لاے گئے .عالمی سیاسی صورت حال پر بحث کرتے ہوے ،حمل حیدر بلوچ نے کہا کے عالمی سیاسی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ،بلوچ ڈاسپورا کے لیے اشد ضروری ہے کہ وہ بلوچ سر زمین کی آزادی کے لیے ازسر نو صف بندی کرے،انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی سمیت پورے مغربی ممالک میں از سر نو بلوچ نیشنل موؤمنٹ کو منظم کرینگے،مرکز کی ہدایت پر ایک مرکزی دائسپورا کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کا اعلان جلد کیا جائے گا،حمل حیدر بلوچ نے کہا کہ عالمی بدلتی صورت حال ہمارے حق میں ہیں اوربدلتی صورت حال کو بلوچ جہد آزادی کی حق میں تبدیل کرنے کے لیے ہمیں سخت محنت درکار ہے اور اس حوالے پارٹی کو دنیا بھر میں منظم کرنے کے لیے بیرونی ممالک تمام ساتھیوں کو اپنی پوری قوت سے جہد کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے .انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بی این ایم جرمنی کا کردار نہایت اہم ہے. چونکہ جرمنی میں تجربہ کار سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے .اس لیے بی این ایم جرمنی بلوچ سفارت کاری کے حوالے سے ایک تسلی بخش کردار ادا کر سکتا ہے ۔اجلاس میں حمل حیدر بلوچ نے شہید ڈاکٹر منان بلوچ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور انھیں خرا ج عقیدت و تحسین پیش کرنے کے ساتھ شہداء مرگاپ،پارٹی قائد شہید غلام محمد بلوچ اور ساتھیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نیشنل موؤمنٹ کی لیڈرشپ سے لے کر کارکن قربانی کے فلسفے سے سرشار ہیں ۔شہید قائد چےئرمین غلام محمد سے لے کر ڈاکٹر منان بلوچ کی شہادت، پارٹی کی قربانیوں سے بھری فکر و فلسفہ کو عیاں کرتی ہے۔اجلاس کے آخری ایجنڈے میں یونٹ کے الیکشن کراے گئے .جس میں جلیل بلوچ بطور یونٹ سیکرٹری منتخب ہوے .جبکہ زبیر بلوچ ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے۔