|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2016

کوئٹہ:  افغانستان سے ملحقہ بلوچستان کے شہر چمن سے فر نٹئیر کور نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا آفسر کو گرفتارکرلیا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ ، دھماکا خیز اور بم بنانے والے آلات برآمد بھی برآمد کرلئے۔ایف سی ترجمان کے مطابق ایجنٹ کو ایف سی نے خفیہ اطلاع پر چمن کے علاقے بوغرہ سے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں ، دھماکہ خیز مواد ، دیسی ساختہ بموں میں استعمال ہونے والے آلات ، ڈیٹونیٹرز، فیوز اور بیٹریوں کے علاوہ نائٹ وژن دوربین اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔ اسلحہ کی تفصیل یوں ہے۔ سب مشین گن کے چار میگزین ، ایک بٹ، تین موٹرولا سیٹس بمعہ گیارہ انٹینا، ایک سنائپر سکوپ ، لائٹ مشین گن کا ایک بیلٹ، پچیس بیٹریاں،پرائما کارڈ تار کے تین بنڈل، اٹھارہ عدد بیٹریوں کے کنکشنز، دس بڑے سائز کے بال بیرنگز، ڈیٹونیٹر کے75فیوزاور30ڈیونیٹرلائٹ، ایک نائٹ وژن دورابین ۔ ملزم کی نشاندہی پر ایک اور کارروائی کے دوران ایک مکان سے موٹرسائیکل بم اور اکیس کلو دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ اس میں 10 کلو تیار بارودی مواد اور 11 کلو خام بارودی مواد شامل ہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار افغان ایجنٹ چمن اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ پکڑا جانے والا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ گرفتار ملزم بلوچستان میں دہشتگردی کی مزید کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ دوسری جانب سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چمن کے علاقے بوغرہ میں کلی میرانزئی سے گرفتار ہونے والا عبدالاحد ولد بادام نورزئی کا تعلق افغانستان کے شہر اسپین بولدک سے ہے ۔ اسے مبینہ طور پر افغان انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس )کیلئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اب اس کے سہولت کاروں اور رابطہ کاروں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ ملزم سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے روابط سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔دریں اثناء حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز نے کا رروائی کر تے ہوئے افغان انٹیلی جنس کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا فرنٹیئر کور اور سیکورٹی فورسز مبارکباد کے مستحق ہے ان خیالات ک�آظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان انٹیلی جنس ادارے کے ایجنٹ کو سیکورٹی فورسز نے کا میاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا فرنٹیئر کور اور سکیورٹی فورسز مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے کامیابی حاصل کی اور ایک افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو یہاں سے گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی بہت بڑی اسلحے کی کھیپ جو یہاں پر معصوم لوگوں کی قتل و غارت گری میں استعمال ہونا تھا اس کو پکڑا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکورٹی ادارے امن وامان کے معاملے پر کسی کو بھی رعایت نہیں دینگے عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اب دہشتگردوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا تا ہم افغان حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے گزشتہ ماہ بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان ہی سے پاک افغان سرحد کے قریب سے کلبھوشن یادیو نامی شخص کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا اہلکار اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔