|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2016

جیونی : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر حاصل بزنجو اور سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تعلیم پر توجہ مرکوز کئے بغیر دور جدید میں ترقی ممکن نہیں ہے۔ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ماہی گیری میں طاقت ور مافیا ملوث ہے جب تک مافیا پر قابو نہیں پایا جاتا ساحلی علاقو ں میں لوگوں معاشی قتل عام چلتا رہیگا۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو جیونی میں پارٹی کارکنوں اور علاقہ معتبرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ترجمان جان محمد بلیدی، مرکزی رہنماء اکرم دشتی،رجب علی رند،ٹکری شفقت لانگو،محراب بلوچ،نیاز بلوچ،بابو گلاب اور دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کو اپنے سیاسی اور قومی حقوق کے لئے منظم جد و جہد کرنے کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی عوا م کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اوریہ محنت آئندہ بھی جاری و ساری رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم نیشنل پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ترقی اور خوشحا لی کے لئے جیونی کی عوام کو تعلیم پر خصوصی توجہ مزکور کرنی ہوگی۔ ساحلی علاقو ں میں لوگوں کا معاشی قتل عام روکنے کے غیر قانونی مافیا پر قابو پانا ہوگا جس کے لئے ٹھوس اقدامات کر نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی عوام اور سیاسی کارکنوں کی پارٹی ہے اسے مزید فعال بنانے کے لئے بلوچستان بلخصوص جیونی کی عوام بھرپور کردار ادا کریں۔اس سے قبل نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر حاصل بزنجو اور سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر پارٹی رہنماوٗ ں کاپارٹی کے تنظیمی دورے پر جیونی پہنچنے پر پرتپاق استقبال کیا گیا۔