|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سے بلوچستان ریزیڈنشنل کالج خضدار کے سابق طلباء اور کا سنگت گہرام بلوچ کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ان کو کالج کی پچھلے آٹھ سال سے زبو حالی پر تفصیلی رپورٹ ان کو پیش کی اور کالج کی بہتری کی لئیے ان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی سنگت گہرام بلوچ نے انہیں بتایا کہ کالج ہمارا اثاثہ ہے لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ادارہ مکمل مفلوج ہوکر رہے گیا ہے آٹھ سال پہلے ادارہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ایک اہم مقام رکھتا تھا بلوچستان بھر سے طلباء بہترین تعلیم کے اصول کے لئیے کالج آتے تھے لیکن حکومت سمیت زمہ دار محکمہ ادارے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے لہازہ چونکہ ہم سب اسی ادارے سے فارغ ال تحصیل ہوئے ہیں تو ہم پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس پر اپنا کردار ادا کریں آنکھیں بند کرنے کے بجائے عملی طور پر جہدوجہد کریں اس لئیے اس وقت بی آر سی کے سابق طالب علموں نے بیک وقت تین کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ایک کوئٹہ دوسرا خضدار اور تیسرا اسلام آباد میں تاکہ سب مل کر اپنے ادارے کو واپس وہی مقام پر لایں جو آٹھ سال پہلے تھا سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مکمل طور پر تعلیم کے حوالے سے واضح پالیسی رکھتی ہے اور ادارے کی فعالیت کے حوالے سے وہ بھر پور اپنا کردار ادا کریں گے۔