|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2016

لاہور:  پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کیلئے تیار یاں شروع کر دیں اور24اپر یل کو لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کر وں گا ‘وزیر اعظم نوازشر یف کے پاس اقتدار میں رہنے کی کوئی اخلاقی قوت نہیں انکو استعفیٰ دے دینا چاہیے ‘ہم اکیلے لڑ نے کی عادی ہے مگر پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے کارکنوں سمیت سب کو ساتھ چلنے کی دعوت دیتاہوں جو بھی رائے ونڈ مارچ میں ساتھ دیگا اسکو خو ش آمد ید کہیں گے ‘نوازشر یف اور شہبا زشر یف کے درباری نہیں بلکہ نوازشر یف خود آگے آکر پانامہ لیکس پرقوم کو جواب دیں ‘پیپلزپارٹی یا ہم پر انگلیاں اٹھا کر (ن) لیگ ہمیں بلیک میل کر سکتی ہے اور نہ ہی پانامہ لیکس کو چھپنے دیں گے ‘پانامہ لیکس کیخلاف اگر اپوزیشن کی تحر یک کا میاب نہ ہوئی تو یہ اپوزیشن کی بہت بڑی ناکامی ہوگی ‘نوازشر یف کے بیٹے کو بتاناہوگا کہ انکے پاس لندن میں ساڑھے6سو کروڑ کا گھر کہاں سے آیا ؟‘نوازشر یف نے اپنی تقریرمیں سچ کہا ہے کر پشن کر نیوالے اپنے نام پرپیسہ نہیں رکھتے اس لیے نوازشر یف کا پیسہ انکے بیٹوں کے نام ہے ‘10سال پاکستان کا قر ضہ 5ہزار ارب مگر آج یہ قر ضہ 21ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ‘اپنا پیسہ باہر رکھنے والے نوازشر یف کس منہ سے آصف زرداری کا پیسہ واپس پاکستان لانے کی بات کرتے ہیں ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی زیر صدارت تحر یک انصاف کی صوبائی پار لیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس چےئر مین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں تحر یک انصاف کے رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال کی جانب سے پانامہ لیکس کے خلاف سیاسی اور احتجاجی تحر یک شروع کرنے اور حکمرانوں کی کر پشن بے نقاب کر نے کے حوالے سے قرار داد پیش کی گئی جسکو منظور کر لیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نہ صرف پانامہ لیکس بلکہ پنجاب میں (ن) لیگ حکومت کی کر پشن کے دیگر معاملات کے خلاف اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی بھر پور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس کے بعد تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے پاکستان میں فیصلہ کن وقت آچکا ہے اور آف شور کمپنیاں بنانے کا اصل مقصد اپنا ٹیکس بچانا ‘کر پشن کی رقم کو محفوظ بنانایا منی لانڈ رنگ ہے حکمرانوں خود کر پشن کر رہے ہیں اور ملک کو دن بدن مقروض کیا جا رہا ہے ملک میں ڈیزل پر98فیصد ٹیکس لیا جا تا ہے کسانوں کا ملک میں براحال ہے اور انکا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ملک میں گندہ پانی پینے سے سالانہ2.50لاکھ بچے مر جاتے ہیں 20منٹ میں ایک عورت ڈلیوری کے دوران دنیاسے چلی جاتی ہے اور 50فیصد پاکستانی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنے قد تک نہیں پہنچ پاتے مگر حکمرانوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں بلکہ یہ اپنی کر پشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر تحر یک انصاف کسی صورت خاموش نہیں رہیگی اور اب ہم ڈی چوک نہیں بلکہ رائے ونڈ جائیں گے جسکے لیے اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دیں ہیں اور میں حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف پاکستان کے عوام کو سڑکوں پر نکلوں گا پانامہ لیکس (ن) لیگ نہیں شر یف برادارن کا مسئلہ ہے میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جمہو ریت اور بادشاہت میں فرق ہو تا ہے جمہو ریت میں جس پر الزام لگتا ہے وہ خود جواب دیتا ہے مگر بادشاہت میں اسکے در باری بیان دیتے ہیں پانامہ لیکس پر الزامات نوازشر یف اور انکی فیملی پر ہے مگر جواب انکے در باری دے رہے ہیں نوازشر یف اور انکے بیٹوں کو چاہیے کہ وہ خود آگے کر جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ کے وزیر اعظم بھی خود آگے آئے اورنہ صرف جواب دیا بلکہ وہ اپنے عہدے سے بھی مستعفی ہوئے اور بر طانوی وزیر اعظم نے بھی خود آکرجواب دیا ہے جن پر کی آف شور کمپنی بھی انکے وزیر اعظم بننے سے پہلی کی ہے اور صرف40لاکھ روپے کی ہے مگر یہاں تو نوازشر یف اور انکے خاندان والوں نے ار بوں روپے کی کر پشن کی ہے اور انکی آف شور کمپنی سامنے آچکیں ہیں ۔