فوٹو: بشکریہ دی ہندو
اسی دوران 3:30 بجے آتش بازی کے سامان کے گودام میں کسی چنگاری کے باعث آگ لگ گئی جس نے بہت تیزی خوفناک آتشزدگی کی شکل اختیار کر لی ہے، اس آگ کی لیپٹ میں مجمع کا بڑا حصہ آ گیا۔
آتش بازی کے سامان میں دھماکوں سے مندر کے قریب واقع سرکاری عمارت بھی مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔
آتش زدگی سے کئی افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہندوستانی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ آگ سے 102 افراد ہلاک ہوئے۔
دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 350 سے زائد زخمیوں کو ضلع کولام کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
کیرالا کے وزیراعلی اومن چندی نے وزیرا عظم نریندر مودی کو فون کیا اور ریسکیو آپریشن میں مرکزی حکومت کی مدد طلب کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے مرنے والوں اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب مندر کے قریب سے بڑے پیمانے پر ڈائنامائٹ بھی برآمد ہوئے۔
مقامی میڈیا اور شہریوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈائنامائٹ مندر میں کس لیے رکھے گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مندر میں آتش بازی کی اجازت نہ دیئے جانے کے باوجود آتش بازی کی گئی، پولیس نے مندر کے مینجر، دیگر 2 افسران اور آتش گیر مادہ فراہم کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ہندوستان: مندر میں آتشزدگی سے 102 افرد ہلاک
![]()
وقتِ اشاعت : April 10 – 2016