کوئٹہ : چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف گوادر میں سی پیک اور گوادر پورٹ کے موضو ع پر ہونے والے ایک روزہ سمینار سے خطاب کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف آرمی سٹاف جنر ل راحیل شریف 12 اپریل کو گوادر میں ہونے والے سی پیک اور گوادر پورٹ کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرینگے ، سمینار سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت دیگر شخصیات خطاب کرینگے گوادر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے سمینار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے شہر کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرآویزاں کئے گئے ہیں سمینار میں صوبائی وزراء ارکان اسمبلی سینیٹر اور دوسرے صوبوں سے بلائے گئے دانشور ، ادیب ،کالم نویس شرکت کرینگے تاہم گوادر میں ہونے والے اس تاریخی سمینار میں حسب روایت کوئٹہ کی مقامی پریس کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔