|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2016

کوالالمپور : ملائیشیا میں 8 میٹر (26فٹ 3 انچ) لمبا سانپ پکڑا گیا، جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہو سکتا ہے۔ اس کی لمبائی 26 فٹ سے زیادہ ہے — فوٹو : اے ایف پی ملائیشیا میں سیاحوں کے پسندیدہ مقام پیننگ کو ایک جزیرے سے زمینی طور پر منسلک کرنے لے لیے بنائے جانے والے ایک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے سے پکڑا جانے والا سانپ 250کلو وزنی بتایا گیا ہے۔ ملائیشیا کے شہری دفاع کے محکمے کے ترجمان کے مطابق تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں نے ہنگامی مدد طلب کی تھی، اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد 30 منٹ سے زائد وقت میں اتنے بڑے سانپ کو قابو کیا جا سکا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سانپ کی لمبائی 8 میٹر اور وزن 250 کلو تھا، بعد ازاں یہ سانپ مر گیا۔ مزدوروں کے ہاتھوں پکڑا جانے والے 8 میٹر طویل ’پایتھن‘ سانپ عام طور پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے جبکہ اس کو رینگنے والے حیاتیات میں سب سے بڑی جسامت کا تصور کیا جاتا ہے۔ پایتھن عام طور پر پانی میں پایا جاتا ہے جبکہ اس کی عمومی لمبائی 3 میٹر سے 6 میٹر تک ہوتی ہے۔
سانپ کی موجودگی کی اطلاع فلائی اوور پر کام کرنے والے مزدوروں نے دی — فوٹو : اے ایف پیسانپ کی موجودگی کی اطلاع فلائی اوور پر کام کرنے والے مزدوروں نے دی — فوٹو : اے ایف پی
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تاحال 25 فٹ کے ’میڈوسا‘ کا دنیا کے سب سے بڑے سانپ کے طور پر اندراج موجود ہے، یہ سانپ امریکی ریاست میسوری سے 2011 میں پکڑا گیا تھا۔ میڈوسا کو بعد ازاں کنساس میں نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا تھا۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود میڈوسا کی طوالت 7.67 میٹر اور وزن 158.8 کلو تھا۔ لہٰذا ملائیشیا میں پکڑے جانے والے پایتھن کے مقابلے میں میڈوسا کی لمبائی اور وزن دونوں کم تھے۔