کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی سے بلوچستان اور ملک خوشحال ہوگا لیکن بلوچ عوام کے گوادر سے متعلق خدشات کو دور کرنا ہوگا بلوچستان کے لوگوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم گوادر میں ترقی کے مخالف نہیں لیکن بلوچ عوا م میں یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ ترقی کی آڑ میں ان کو اقلیت میں تبدیل نہ کر دیا جائے گوادر کی ترقی بلوچ عوام کی ترقی ہے لیکن گوادر کے بنیادی مسائل حل کرنے اور گوادرکے عوام کو اعتماد میں لینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لینے اور ان پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے جمہوری نظام چلنے سے ہی ملک اورصوبہ ترقی کرے گا اور حالات کومزید بہتر بنانے کیلئے سب کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا موجودہ صوبائی حکومت نے صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا میرٹ کو بحال کیا اور لوگوں میں احساس محرومی ختم کرنے کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھائے جن کی اشد ضرورت تھی صوبہ کی تمام قومی شاہراؤں اور حساس علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جس طرح لوگ خوف کے سائے میں زندگی بسر کررہے تھے اب وہ اپنی مرضی سے زندگی گزار رہے ہیں ہیں عوا م کو اب ترقی دینے کی ضرورت ہے اور جب تک بنیادی مسائل حل نہیں ہوتے اس وقت تک لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنا بہت مشکل ہوگا اور اداروں کی استعداد بڑھانے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔