|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2016

پانامہ: خفیہ دستاویزات کے ذریعے دنیا بھر کے سیاستدانوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس منظر عام پر لانے والی کمپنی موساک فونیسکا کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرہ پاناما کے اٹارنی جرنل کا کہنا تھا کہ موساک فونیسکا کی کی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث پولیس نے چھاپہ مارا۔ دوسری جانب موساک فونیسکا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کسی غلط کام میں ملوث نہیں بلکہ ان کا کام تو صرف اپنے کلائنٹس کے لئے آف شور اکاؤنٹس اور کمپنیوں بنانا ہے، یہ اکاؤنٹس کس طرح استعمال ہوتے ہیں اس کا موساک فونیسکا سے کوئی تعلق نہیں۔ پاناما کے صدر جان کارلوس وریلا نے اپنے ملک کے فائننشل سیکٹر کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو اپنے معاشی سیکٹر کو شفاف بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل موساک فونیسکا کی جانب سے دنیا بھر کے حکمرانوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی خفیہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کی گئی تھیں جس میں پاکستان، برطانیہ اور روس سمیت متعدد حکمرانوں کے نام بھی شامل تھے۔