|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2016

واشنگٹن: پاناما لیکس کے معاملے پر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حکومتوں کا ذاتی معاملہ ہے اور وزیراعظم نواز شریف کی حکومت سے متعلق فیصلہ بھی پاکستانی عوام  کو کرنا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کرپشن اور اس کے نقصانات پر واضح موقف اختیار کیا ہے کہ کرپشن سے دہشت گردی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے متعلق فیصلہ مقامی حکومتوں کو ہی کرنا ہے، اسی طرح نواز حکومت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت بھی کہہ چکی ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں پیش رفت چاہتا ہے تاہم اگر طالبان سے مسلح جدوجہد کا راستہ نہ چھوڑا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔