|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2016

کیا آپ رات کو نیند پوری کرتے ہیں ؟ نہیں تو ہر وقت نزلہ زکام یا کسی بھی عام انفیکشن کے لیے تیار رہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ رات کو 5 گھنٹے یا اس سے کم سوتے ہیں ان میں نزلہ زکام کا خطرہ 28 فیصد، فلو کا خطرہ 82 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق نیند انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور اگر کوئی فرد کم سوتا ہے تو عام بیماریاں اسے زیادہ لاحق ہوتی ہیں۔ نتائج سے پرانی طبی رپورٹس کی بھی تصدیق ہتی ہے جن کے مطابق کم نیند کے نتیجے میں نزلہ زکام اور فلو وغیرہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے مطابق اب پہلی بار بڑے پیمانے پر لوگوں کے اندر انفیکشن اور نیند کے درمیان تعلق کو تلاش کیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نیند اور جسمانی صحت کے درمیان تعلق موجود ہے اور لوگوں کو اپنی نیند کے دورانیے کا تجزیہ کرنا چاہئے کیونکہ یہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے جرنل جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئی۔