|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2016

دبئی :  دبئی میں لائی فائی انٹرنیٹ سروس متعارف کروا دی گئی ، رواں سال کے اختتام تک دبئی لائی فائی ٹیکنالوجی کے ذریعے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن جائے گا ۔ دبئی کی سڑکوں پر نصب سٹریٹ لائیٹس سے روشنی کے علاوہ اب لائ فائی ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی ۔ لائی فائی ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی ہے جس میں آپٹیکل کی فریکیونسی کو وائی فائی جیسی ریڈیو لہروں کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ۔ اس فنی عمل میں کمپیوٹر چپ کو لائٹ میں نصب کر دیا جاتا ہے جس کی مدد سے ڈیٹا کو آپیٹکل فریکیونسی کے ذریعے منتقل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ اسے سے استفادے کا خواہش مند فرد لائیٹ آپٹیکل سینسر ڈیوائس کے نیچے کھڑا ہو جاتا ہے جہاں سے اس کے لیپ ٹاپ یا دیگر گیجٹس میں انٹرنیٹ سروس فراہم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ جبکہ لائی فائی کی سپیڈ وائی فائی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے اس کی مدد سے انٹرنیٹ سے کوئی بھی فلم نہایت سرعت سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے جبکہ اس کی سپیڈ 224 گیگا بائیٹ فی سیکنڈ ہوتی ہے ۔