|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2016

سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے فرانسیسی کھلاڑی گائیل مونفلز کو فائنل میں شکست دے کر نویں مرتبہ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

مونٹی کارلو ماسٹرز کے فائنل میں نڈال نے مونفلز کو پہلے سیٹ میں زیر کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں اپنی برتری کھو دی، تاہم تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ رافیل نڈال نے فائنل میں گائیل مونفلز کو سات پانچ، پانچ سات اور چھ صفر سے شکست دے کر نوویں مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں انھوں نے برطانیہ کے ایندی مرے کو شکست دی تھی۔ جیتنے کے بعد رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ سال میرے لیے کافی مشکل رہا، لیکن رواں سیزن کے آغاز میں بھی مشکلات کے باوجود میری تیاری کافی بہتر ہے۔‘ ’ماسٹرز ٹائٹل حاصل کرنا بہت زبردست ہے۔ میں امید کرتا ہوں کے اس سے مجھے کافی مدد ملے گی۔‘ رافیل نڈال 28 ماسٹرز ٹائٹل حاصل کرنے کے ساتھ ہی عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کے برابر آگئے ہیں۔