لاہور : ایک رپورٹ کے مطابق انیس سو سے لے کر اب تک قدرتی آفات کے نتیجے میں اسی لاکھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ عالمی معشیت کو سات ٹریلین ڈالزر کا نقصان ہوا ہے ۔ انیس سو سے دو ہزار پندرہ تک سیلاب ، خشک سالی ، طوفان ، آتش فشانی، زلزلے اور آتشزدگیوں سےعالمی معیشت کو سات ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہوا ۔ یورپی جیوسائنسز یونین کے اجلاس میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 35 ہزار قدرتی آفات کے واقعات میں 80 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ۔ تحقیق کے مطابق 1900 سے 2015 تک عالمی معیشت کو سیلاب سے 40 فیصد نقصان پہنچا جبکہ زلزلوں کے نتیجے میں 25 فیصد اور خشک سالی کے باعث 12 فیصد نقصان ہوا ۔ قدرتی آفات میں ہلاکتوں کی تعداد کافی حد تک مستقل رہی ، یعنی اوسطً 50 ہزار ہلاکتیں سالانہ ہوئیں ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعے کو جاپان میں آئے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ 12 بلین ڈالر تک کا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں بہت سارے ممالک کامیاب ہو رہے ہیں ۔