|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں حلقہ پی بی 50 کے پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکورٹی کیلئے جانیوالے کانوائے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا جوابی کا رروائی پر حملہ آور فرار ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی50 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر 5 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کا عملہ کانوائے کی صورت میں جا رہا تھا کہ مند کے علاقے مندیاں کور کے مقام پر نامعلو م مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس سے فورسز کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا سیکورٹی اہلکاروں کی بھر پور جوابی کا رروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ذرائع کے مطابق حملہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے،دریں اثناء ضلع آوران میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو دہشتگرد ہلاک بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ضلع آواران کے علاقے منگولی میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں بجلی کے ٹاور سوئی گیس پائپ لائن اور دیگر تنصیبات کو اڑنے کے واقعات میں ملوث تھے دونوں دہشتگردوں کی لاشیں آواران کے سول ہسپتال میں رکھ دی گئی ہے تاہم فوری طورپر ان کے ناموں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ۔