چمن: عالمی دہشت گرد وقت کے فرعون امریکہ اور کفری قوتیں صرف نام کے مسلم حکمران دنیا میں فساد کے جڑ ہے اسلام اور مسلمان متفق ہوجائے تو دنیا میں خون بہانا بند اور خون خرابہ ختم ہوگاان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام پاکستان مرکزی رہنماچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل رکن قومی اسمبلی مولانامحمدخان شیرانی بلوچستان اسمبلی میں جمعیت کے اپوزیشن وپارلیمانی لیڈرضلعی امیرقلعہ سیف اللہ حضرت مولاناعبدالواسع جے یوآئی کے مرکزی رہنماسابق ضلعی امیرکوئٹہ سینیٹرمولاناحافظ حمداللہ جے یوآئی آزادجموں کشمیرکے جنرل سیکرٹری مولاناامتیازعباسی مولوی محمدعالم لانگوسابق صوبائی وزیرمولانافیض اللہ سابق صوبائی وزیرمولاناعطاء اللہ لانگوسابق صوبائی وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت وسابق صوبائی وزیر بی ڈی اے حاجی محمدنوازخان کاکڑشیخ الحدیث مولاناعبدالرحیم مظہری مولاناعبدالکریم ودیگرنے چمن میں جامع منبع العلوم میں سالانہ جلسہ دستاربندی وفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ تاریخ میں جائے تو پتہ چلتاہے کہ اس جنگ میں کروڑوں انسان ہلاک ہوئے اسلام اور مسلمان امت مسلمہ اسلام کی آبیاری سربلندی اور پھیلانے میں جمعیت علماء اسلام کا کردار ہے دینی طبقہ پوری دنیا کے مدارس کے سرچشمے ہیں ۔ مغرب زدہ حکمرانوں نے علماء طلباء ،پگڑی داڑھی رکھنے والوں کو شدت پسند انتہاء پسند کے طور پر پیش کیاہے اسلام کو دہشت گردی کا مذہب قرار دیاہے سیکولر بے مذہب لادین طبقہ اور منافق حکمران کا اسلام اور مسلمانوں کو گرانے میں ان کا سب سے بڑ ا ہاتھ ہے تین ملک دشمنوں جنر ل یحییٰ ،شیخ مجیب اور ذوالفقار علی بھٹو نے وطن عزیز میں مملکت خداد پاکستان کو توڑا مگر انہیں محب وطن کہاجارہاہے پاکستان توڑنے میں کسی مولوی کا ہاتھ نہیں مولانا مفتی محمود ؒ نے پاکستان کو 1973 کا آئین اور دستور دیا ملک جس ضابطے کے تحت چل رہاہے یہ مولانا مفتی محمودؒ کی مرہون منت ہے ہمیں پارلیمنٹ کے ذریعے اسلام لانے سے روکا جارہاہے مدارس طلباء کے ذریعے اسلام کے زریں اصول نافذ کرنے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں حالانکہ تاریخ گواہ ہے کہ مذہبی طبقات اور مدارس کبھی پاکستان کے خلاف نہیں رہے پاکستان توڑنے والوں کو سزا دینے کی بجائے انہیں سلامی پیش کی گئی جبکہ ہم جیسے محب وطنوں کو ریاست سے دوررکھا جارہاہے پاکستان کو ان حکمرانوں نے بیس ہزار ارب روپے کا قرض کا قرضدار کردیا گیا ملا ریاست کا دشمن نہیں مونچوں والا اور پتلون والا محب وطن قرار دیاجارہاہے جبکہ دراصل اسلام اور مذہبی طبقہ پاکستان کی شناخت ہے بلوچستان میں قوم پرستوں نے پشتون کو پنجابی سے لڑایا آج گورنری اور پانچ وزارتیں ڈیورنڈ لائن کے ٹھیکے کے بدلے خرچ کیا ۔ گوادر کاشغر اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ کے تعمیر کی تبدیلی پر خاموشی اختیار کی اگر انہیں میاں عبدالمالک اور میاں محمد خان کہاجائے تو غلط نہیں ہوگا ۔ انہوں نے مجاہد اور طالب کو افغانستان میں مردہ باد کہا مردم شماری کابائیکاٹ کیا آج ہماری پچیس کی بجائے پندرہ سیٹ ہیں آج مرکز سے فنڈز کم آتے ہیں انہوں نے قلعہ عبداللہ کو کیادیا حالانکہ پوری قیادت کا تعلق اسی ضلع سے ہیں عوام کیا فرق اور کیا تبدیلی محسوس کرتے ہیں پشتونوں کو حقوق دینے کے نام پر مفادات حاصل کئے اور اقتدار کو دوام بخشا گیا اقتدار میں آنے کے بعد پشتونوں کا خون چوسا گیا ۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان میں فعال کردار اداکررہا ہے ہم مذہبی طبقہ اسمبلی میں ننگ وناموس کا جنگ لڑرہے ہیں ہم ان قراء فارغ تحصیل طالبعلموں جنہوں نے اپنے سینوں میں قرآن کریم مبارک محفوظ کیا وہ اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں حق وباطل کی جنگ پرانی ہے دیندار طبقہ کے مقابلے میں لادین عناصر کو سپورٹ کیاجارہاہے ۔ شراب ہرمذہب میں حرام ہے ہرمذہب شریعت پر عمل کرلے تومعاشرے میں برائیوں ختم ہوجائے کیونکہ چوری کسی مذہب میں جائز نہیں زناناحق خون جھوٹ اسلام سے متصادم ہے انسانیت دوحصوں میں تقسیم کیاہے ایک خداپرست اوردوسرامذہب پرست