نئی دلی: ویسے تو انسان کی خوبیاں اس کی رنگ اور صورت میں چھپی نہیں ہوتیں لیکن بہت سے لوگ انسانی صورت کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں دو بہنوں نےشادی والی رات دلہا کے کالے رنگ کو دیکھ کرشادی سے انکار کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ضلع فتح آباد کے گاؤں سکرارا کی رہائشی دو بہنوں نے شادی والی رات اپنے اپنے دُولہا کے سانولے رنگ کو دیکھ کر شادی سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بہنوں کا مؤقف تھا کہ شادی سے قبل انہیں دونوں دولہا کی غلط تصاویر دکھائی گئیں جس میں وہ گورے نظر آرہے تھے لیکن جب شادی والی رات وہ سامنے آئے تو ان کا رنگ کالا تھا جب کہ وہ تصویر میں نظرآنے والی عمر سے بھی 10 سال بڑے لگ رہے تھے جو کہ سراسر دھوکا ہے۔
دوسری جانب لڑکیوں کے والد کا کہنا ہےکہ لڑکیوں کی ماں نے اپنے کسی روحانی پیشوا کے کہنے ہر لڑکوں کاانتخاب کیا تھا لیکن اب انہیں دیکھنے کے بعد لڑکیوں نے شادی سے انکارکردیا تاہم لڑکیوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن ان کے نہ ماننے پر لڑکے والوں کو بارات لے کر واپس لوٹنا پڑا۔
بھارت میں 2 بہنوں نے شادی کے روز دولہوں کے سانولے رنگ دیکھ کرشادی سے انکار کردیا
وقتِ اشاعت : April 22 – 2016