کوئٹہ: حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ اور پشین میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پشین کے علاقے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ، گولہ بارود اور ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہمسایہ ممالک افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور ہمسا یہ ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے کوئٹہ اور پشین میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے پشین کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اسلحہ، گولہ بارود، ایمونیشن ، بیٹریاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ذرائع کے مطابق ہمسائیہ ممالک کی خفیہ ایجنسیاں کوئٹہ اور پشین میں دہشتگردی کیلئے یہ اسلحہ اور ایمونیشن لا رہی تھی جسے حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے ناکام بنا دیا مزید کا رروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کر رہا ہے۔