کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پارٹی کے مرکزی رہنماء سابقہ ضلع چیئرمین مستونگ میر غلام حسن سرپراہ کے قتل کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ترجمان نے کہا ہے کہ میر غلام حسن سرپراہ انتہائی نفیس انسان تھے ۔انہوں نے پوری زندگی بلوچ عوام کی خدمت بلوچستان کی عوام کی سیاسی اور قومی حقوق کے حصول کیلئے جد وجہد کی وہ ایک انتہائی شائستہ انسان تھے کبھی بھی ان سے کسی بلوچ کو نہ کوئی شکایت رہی اور نہ انہوں نے کسی کو شکایت کا موقع دیا وہ ہر مرحلے میں عوام اور لوگوں کی خدمت کیلئے حاٗضر تھے ۔انہوں نے دوران چیئرمین شپ پارٹی کارکنوں اور علاقے کے لوگوں کی خدمت کی وہ ایک انتہائی ایماندار خلوص کے پیکر تھے ۔انہوں نے کہاکہ میر غلام حسن سرپراہ نے زندگی کے آخری لمحات میں بھی تعلیم کے حصول کی جد وجہد کی ہفتے کی صبح وہ کلی کردگاپ کے سکول کے تعمیراتی کام کو دیکھنے کیلئے سکول پہنچے تو وہاں پر موٹر سائیکل سوار قاتلوں نے میر غلام حسن سرپراہ اور منیر احمد کو نشانہ بنایا جو کہ فائرنگ سے شہید ہوگئے نیشنل پارٹی کے قومی رہنماؤں کے خلاف گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی کے واقعات ہوتے چلے آرہے ہیں جن میں کئی قومی رہنماء شہید ہوئے حالیہ سال میں نیشنل پارٹی کے خلاف قتل و غارت گری کا یہ 7واں واقعہ ہے جسمیں پارٹی کے اہم قومی رہنماء ہم سے پچھڑ گئے ۔