|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی نے گزشتہ دنوں شکیل احمد ولد داد محمد دشتی کے قتل کو افسوسناک قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ داد محمد ،ڈی ایم دشتی پارٹی کے اہم سیاسی رہنماء ہے داد محمد دشتی کے خاندان کی وابستگی نیشنل پارٹی ہے لیکن گزشتہ دنوں ایک مسلح گروہ ان کے نوجوان بیٹے شکیل احمد دشتی کو کئی دنوں تک اغواء کیا گیا اس دوران پر انسانیت سوز تشدد کرنے کے بعد انہیں شہید کر دیا گیا اور اب حسب معمول نوجوان کو مخبری کا بھونڈہ الزام لگا دیا گیا ترجمان نے کہا کہ پہلے مرحلے پر ورغلا کر نوجوانوں کو جذباتی کر کے غلط کارروائی کراتے ہیں اور جب معمولی اختلافات پید اہوتے ہیں تو ان نوجوانوں کو قتل کر کے مخبری کا الزام لگا دیتے ہیں مسلح تنظیموں کی جانب سے ایسے بہت سے مثالیں ہے جن میں نوجوانوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہے نیشنل پارٹی بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو اختلافات کی وجہ سے قتل کر نے کی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں نیشنل پارٹی اس غم میں ڈی ایم دشتی اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کر تی ہے۔