|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2016

گوادر: چیف پاکستان نیوی فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو خطہ کی تمام بندر گاہوں پر کئی لحاظ سے فوقیت حاصل ہے گوادر بندر گاہ قدرتی طورپر محفوظ ترین بندرگاہ بھی ہے، نجی ٹی وی سے انٹرویو میں ایڈمرل عارف اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ گوادر کے گلف آف عمان کے دھانے پر ہونے کی وجہ سے یہاں کم خرچ پر چیزوں کی تیاری بہت آسان ہے کیونکہ یہاں توانائی کے ذرائع بھی قریب ہیں، خام مال گوادر درآمد کر کے گوادر سے ہی برآمد کرنا کم خرچ میں ہوسکتا ہے خلیج سے خام تیل درآمد کر کے یہاں کم خرچ پر پراسیس کیا جاسکتا ہے انہوں نے تجویز دی کہ گوادر کے باشندے بیچنے کے بجائے یہاں آنے والے کاروباری افراد سے جوائنٹ وینچر کر سکتے ہیں جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی کا کہنا تھا کہ اس سال ہر ماہ کسی نہ کسی منصوبے کی بنیاد ڈالی جائے گی انہوں نے بتایا کہ اس وقت گوادر تکنیکی طورپر مکمل آپریشنل ہے تاہم گوادر پر زیادہ تریوریا درآمد کیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ گوادر کافائدہ یہ ہے کہ یہ بندرگاہ آبنائے ہر مز سے باہر اور آزاد ہے خطہ کی دیگر بندرگاہوں کے برعکس گوادر بندرگاہ میں توسیع کی بڑی گنجائش ہے انہوں نے بتایا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر سٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 90فیصد لوگ مقامی ہیں ان کا کہنا ہمارے مشن میں شامل ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کو ہر قسم کے سامان کی نقل وحمل کے لیے استعمال کریں۔