|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2016

کوئٹہ: وفاقی وزارت پانی بجلی کی ہدایت پر کیسکو نے ایک لاکھ سے زائد کا ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرنے اور کیسز نیب کے حوالہ کرنے کا فرمان جاری کیا 146 ارب روپے کا متنازعہ بل ہے صوبائی حکومت کی سبسڈی کہاں گئی زمیندار قربانی کیلئے تیار ہے جلد احتجاجی تحریک اور غیر معینہ مدت تک روڈ بلاک کا اعلان ہو گا زمیندار ایکشن کمیٹی کے ہنگامی مرکزی بیان میں کہا ہے کہ وزارت پانی وبجلی نے کیسکو کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ ایک لاکھ مقروض ٹیوب ویلوں کی کنکشن منقطع اور کیسز نیب کے حوالے کرنے کا شاہی فرمانا جاری ہوا ہے 146 روپے کی رقم متنازعہ اور بوگس ہے سیکرٹری پانی وبجلی چیئرمین واپڈا کا تحریری دستاویز ایکشن کمیٹی کے ساتھ موجود ہے کہ یہ متنازعہ رقم ہے اسی بناء پر 2013 کے الیکشن میں زمینداروں نے حصہ لیا اور قومی اسمبلی سینٹ اور صوبائی اسمبلی کے ممبران منتخب ہوئے چند ایک وزیر بھی ہے چھ گھنٹے کی بجلی سے زمینداروں کو سات سو ارب روپے کا نقصان ہوا کروڑوں درخت سوکھ گئے وزارت بجلی ہوش کا ناخن لے بلوچستان کی حالت مزید خراب نہ کرے مرکزی بیان میں زمینداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیاری میں رہے ایکشن کمیٹی باہم مشورے سے احتجاجی تحریک اور غیر معینہ مدت کے روڈ بلاک کا اعلان کرنے والی ہے