|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2016

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی شکایت پر این اے 267 کی تجویز کردہ ترقیاتی فنڈز کی اجرا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حلقہ این اے267 میں الیکشن کی تکمیل تک تمام ترقیاتی فنڈز کو منجمند کرنے کا فاصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کے انتخابی ظابطہ اخلاق جاری کر دیا کیا ہے اور یھکہ اس پر کسی دباو کے بغیرسختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہون نے مزید کہا کے چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق الیکشن کے صاف و شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاہیں گے۔ دریں اثنا فوج کی تعناتی کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اور ایف سی تعنات کی جاہے گی تاکہ لوگ اپنی حق رائے دئی کا استعمال پر امن ماحول مین بغیر کسی خوف و خطر کر سکیں۔ وٹرز اور پولنگ کیحساس ساز و سامان کی حفاطت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔مزید یکہ پولنگ عملے کی تربیت کا عمل مکمل کِیا گیا ہے اور پولنگ عملے کی تعناتی کے لیئے قریبی اصلاع کے سرکاری ملازمین کے خدمات حاصل کیے گئے ہیں۔ انتخابات کے دوران عملے کی طرف سے کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتائی کی صورت میں سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔