|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ساحل وسائل پر بلوچوں کی حق ملکیت کو تسلیم کیا جائے بلوچستان کے بحرانی حالات کا سیاسی و جمہوری انداز میں مقابلہ تب ہی ممکن ہے جب بی این پی کو جدیدبنیادوں پر استوار کیا جائے وقت و حالات کا تقاضہ ہے کہ عوام سیاسی طور پر بیدار ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوں پارٹی ترقی پسند روشن خیال قومی جماعت ہے جو قومی نابرابری اور معاشرے میں عوام کے قومی و اجتماعی معاملات کے حل کیلئے جہد کر رہی ہے اور عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے اصولی موقف رکھتی ہے پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائے عوام شعوری طور پر بیدار ہونگے تو تب ہی شعوری انقلاب برپا ہو سکے گا حاجی شہر میں ہندوبرادری کے عبادت گاہ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق معاملات زیر بحث لائے گئے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس کمیٹی کے سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے بھی شرکت کی اجلاس میں پارٹی کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید فعال اور متحرک بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی دی گئیں اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی و سماجی اور معاشرتی قومی اجتماعی معاملات تب ہی حل ہو سکیں گے جب بلوچستان میں پارٹی کو مزید فعال و متحرک بنانے کی جہد تیز کی جائے گی بی این پی ہی بلوچستان کے بحرانی حالات کو باریک بینی سے دیکھتے ہوئے بلوچستان کے عوام اکیسویں صدی میں پسماندگی بدحالی اور انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ماضی کی ناانصافیوں اور موجودہ حالات میں عوام جو معاشرتی طور پر مزید پسماندگی بدحالی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے عوام مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہیں ان حالات میں ہماری کوشش ہے کہ شعوری ‘ فکری سیاست کو پروان چڑھایا جائے جو قومی جمہوری انداز میں بلوچستان کی پسماندگی اور عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خاتمے کی جہد کو ترجیح دی جائے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان وسائل سے مالا مال سرزمین ہونے کے باوجود عوام آج بھی سماجی اور معاشرتی مسائل سے دوچار ہیں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے ساحل وسائل پر عوام کی حق ملکیت کو تسلیم کیا جائے بلوچستان کے موجودہ حل طلب مسائل کے حل کیلئے بی این پی عوام کی نمائندگی کر رہی ہے اب پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے کیلئے عوام کے ساتھ قریبی روابط ‘ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے دورے کئے جا رہے ہیں ان کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام میں شعور دے کر انہیں سیاسی طور پر آگاہی دی جائے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر دور میں کوشش کی ہے کہ بلوچ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے ان کے تمام جملہ مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر پلیٹ پر اجتماعی قومی مفادات ‘ سرزمین کی بقاء کو اولیت دی جائے اس حوالے سے تمام اضلاع کے عہدیداروں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم اور پارٹی رہنماؤں کے دوروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضلع چاغی میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے اور تین ماہ کی مدت میں ضلعی کنونشن منعقد کرانے کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے آرگنائزر حاجی ہاشم نوتیزئی ‘ ڈپٹی آرگنائزر غلام قادر مینگل ‘ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں عبدالرحمان نوتیزئی ‘ میر محمد غوث بلوچ ‘ ملک رحمت اللہ نوتیزئی ‘ منظور حسن زئی ‘ محمد بخش بلوچ ‘ کامریڈ منان ‘ یار جان مینگل ‘ حاجی اسحاق بلوچ، عبدالباقی ڈیگارزئی شامل ہیں اجلاس میں ضلع چاغی کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تین ماہ میں ضلعی چاغی میں تنظیم کاری کے مراحل کو مکمل کرتے ہوئے ضلعی کنونشن کی تاریخ کا تعین کرے اجلاس میں حاجی شہر میں ہندوبرادری کے عبادت گاہ میں پیش آنے والا واقعے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔