میساچیوسیٹس: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا حل اور پاک بھارت تنازعات کا خاتمہ قیام امن کیلئے ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کہا کہ چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی معاشی تعاون کی مثال ہے جب کہ پاکستان مستقبل میں بھی امریکا اور چین دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے گا۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام، دہشت گردی کا خاتمہ اور لاقائی امن و استحکام پاکستان کی قومی ترجیحات ہیں، افغانستان کے مسئلے کا حل اور پاک بھارت تنازعات کا خاتمہ خطے میں قیام امن کے لیے ناگزیرہے۔
افغان مسئلے کا حل اورپاک بھارت تنازعات کا خاتمہ قیام امن کیلئے ناگزیر ہے، ملیحہ لودھی
وقتِ اشاعت : April 27 – 2016