|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2016

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی انتالیس چاغی میں دوبارہ انتخابات کی درخواست خارج کردی۔ سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی انتالیس چاغی میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پی بی انتالیس کے عام انتخابات میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی دوبارہ انتخابات کا مقدمہ نہیں بنتا۔ اس حلقے سے مسلم لیگ ق کے محمد امان اللہ کامیاب ہوئے تھے، ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد عارف حسنی نے نتیجے کوچیلنج کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے میرامان اللہ کونا اہل اورحلقے میں دوبارہ انتخاب کی درخواست خارج کردی۔