سندھ اسمبلی:نجی ٹی وی کی ٹیم اسلحےسمیت گرفتار
وقتِ اشاعت : April 29 – 2016
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پستول کا معائنہ کرتے ہوئے—
اس موقع پر سہیل انور سیال نے کہا کہ تحقیقات سے پہلے اسمبلی میں اسلحہ لانے والے شخص اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ جس پر خواجہ اطہار الحسن کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی کی کوئی سیکیورٹی ہی نہیں ہے تو انھیں گرفتار کون کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے کہ ایک شخص اسلحہ لے کر تسلی سے اسمبلی میں بیٹھا ہوا ہے۔ اس موقع پر مذکورہ میزبان اور ان کی ٹیم کے اراکین استہزائیہ انداز میں مسکراتے رہے۔ صوبائی وزیر داخلہ انور سیال نے اسپیکر اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ اسمبلی سیکیورٹی کو اُس وقت تک انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیں جب تک کہ پولیس نہ پہنچ جائے۔ جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی گزارش پر مذکورہ میزبان اور ان کی ٹیم کو گرفتار کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے انکوائری کے بعد رپورٹ اسمبلی میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ واضح رہے کہ پروگرام ‘سر عام’ اپنے بولڈ موضوعات کے لیے مشہور ہے، جن میں اکثر وبیشتر معاشرے کے مختالف مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے اور میزبان اقرار اس کے لیے بعض اوقات اپنی ٹیم کے ساتھ بھیس بدل کر بھی کرپٹ لوگوں یا اداروں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سے قبل محکمہ ریلوے کی نااہلی بے نقاب کرنے پر بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔