|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2016

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ہشت نگری پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع حسینیہ محلے میں 9 سالہ بچے کا ‘ریپ’ کیا گیا۔ مبینہ ریپ کا شکار بننے والے بچے کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے پشاور کے لیڈی ہسپتال لے جایا گیا۔
— ایف آئی آر کی کاپی کا عکس
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بچے کا ریپ کرنے والے مبینہ ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا، جبکہ بچے کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے محلے میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران، اس کے رشتہ دار نے اسے اپنے گھر بلایا جہاں اس ہر تشدد کرنے کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ بچے کے بیان کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ملزم فرار ہو چکا تھا۔
 
— ایف آئی آر کی کاپی کا عکس— ایف آئی آر کی کاپی کا عکس

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک کے مختلف حصوں بالخصوص پنجاب میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات اکثر انہیں اغوا یا نشہ آور چیز کھلانے یا پلانے کے بعد پیش آتے ہیں۔ زیادتی کے اکثر واقعات میں ملزمان کو گرفتار تو کرلیا جاتا ہے لیکن وہ اپنے انجام کو نہیں پہنچ پاتے اور ناقص تفتیش کے بعد پولیس کی حراست سے چھوٹنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔