|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2016

کوئٹہ: جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام کرپشن فری پاکستان مہم کے دوران ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دیگر ضلعی ہیڈکوارٹرز کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفر ‘ مولانا عبدالکبیر شاکر کی قیادت میں الفلاح ہاؤس الگیلانی روڈ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی ریلی سے شرکاء نے خطاب کرتے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ ہمارے بچوں اورآنے والی نسلوں کوبھی کنگال کر دیا ہے کرپشن زدہ حکمرانوں کا بلاتفریق فوری احتساب ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے سراج الحق کی قیادت میں عوام کی ترقی وخوشحالی اوراسلامی حکومت کے قیام کیلئے شروع کیا گیا کرپشن فری پاکستان مہم پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بدقسمتی اور حکمرانوں کی لوٹ مارونااہلی کی وجہ سے پاکستان کرپشن میں دنیا بھر میں روزبروزترقی کر رہا ہے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے مختلف اعلیٰ سرکاری عہدوں کے باجود جماعت اسلامی کاہر فردالحمد اللہ کرپشن سے پاک ہے ہم اس ملک کوبھی کرپشن اور کرپشن زدہ حکمرانوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں حکمرانوں سمیت ہر کرپٹ فردوادارے کا فوری بلاتفریق احتساب قومی مطالبہ ہے کرپشن کے روک تھام کرنے والے ادارے بھی کرپشن کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے ملک کے وسائل حکمرانوں کی عیاشیوں اور ان کی تجوریوں کی نظر ہورہی ہے ہم ملک کومالی اخلاقی انتخابی ،عدالتی اور سیاسی کرپشن سے پاک کرکے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں کرپشن زدہ پارٹیاں وکرپٹ حکومت کرپشن کے خاتمے کے نام پر کرپشن کر رہی ہے جماعت اسلامی نے سب سے پہلے کرپشن کے خلاف مہم شروع کرکے قوم کی رہنمائی کی عوام کو ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے خلاف بھر پور جدوجہد کرنا ہوگی مقررین نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ڈھائی سال کے دوران 130 ارب ڈالر سے زائد کے قرضے حاصل کئے اور 146 ممالک کی فہرست میں پاکستان کرپشن کے حوالے سے 117 نمبر پر ہے ہم 19کروڑ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اورپاکستان میں روزانہ 14 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے جماعت اسلامی کے زیراہتمام کرپشن فری مہم کے دوران ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستا ن کے علاقوں گوادر ،لورالائی،لسبیلہ،پشین، جعفرآباد،ڈھاڈر ،نوشکی،خانوزئی ،ہرنائی ،صحبت پور،ڈیرہ مراد جمالی، خضدار، دالبندین ودیگر اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے جن سے جماعت کے صوبائی وضلعی رہنماؤں مولاناہدایت الرحمان بلوچ،حافظ مطیع الرحمان مینگل،بشیر احمدماندائی ،اللہ ڈنہ منگریو، نورالدین غلزئی،سید نور محمد شاہ ،حاجی عبدالکریم کدیزئی ،محمد امین،محمدعباس،مولوی محمد انور،مولانا عبدالمالک ودیگر نے خطاب کیا ۔