کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محنت کشوں اورعام لوگوں کی حکومت ہے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر لیبرپالیسی بنارہے ہیں۔مزدوروں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ لیبرپالیسی قانون سازی کے لیے جلد اسمبلی میں لائی جائیگی اور محنت کشوں کے ذریعے صوبے کے وسائل کوبروئے کارلایاجائیگا۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وسائل کوبروئے کارلاکرترقی کے درواز ے کھولے جائیں گے۔