پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے برابر ہو جانے کی باعث چیمپیئن کا تاج لیسٹر سٹی کے سر پر سج گیا۔
لیسٹر سٹی نے 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار پریمیئر لیگ یعنی برطانیہ کی سب سے اہم فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ لیسٹر سٹی نے اس لیگ میں صرف تین میچ ہارے اور یہ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس برس پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی کی شاندار کاکردگی شائقینِ فٹبال کےلیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے۔ لیسٹر سٹی کے سابق مڈ فیلڈر روبی سیویج کا کہنا تھا ’ڈومیسٹک فٹ بال میں لسٹر سٹی کا پریمیئر لیگ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے میرا خیال ہے کہ اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔ یہ لاجواب ہے۔ یہ پریمیئر لیگ کی تاریخ بدل دینے والا موڑ ہے۔‘ لیسٹر کے سابق سٹرائکر گرے لائنکر نے اس جیت کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ لیسٹر کا شمار پریمیئر لیگ کے بڑے اور مہنگے کلبوں میں نہیں ہوتا۔گزشتہ برس کلب کی کارکردگی کافی مایوس کن تھی اور عام خیال کیا جا رہا تھا کہ کلب پریمیئر لیگ سے نکل جائےگا۔ ایک اندازے کے مطابق لیسٹر سٹی کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی مالیت تقریباً سات ملین پاونڈ ہے جبکہ اس کی کچھ حریف ٹیموں کی مالیت کئی سو ملین پاونڈ ہے۔لیسٹر سٹی پہلی مرتبہ پریمیئر لیگ کا چیمپیئن
وقتِ اشاعت : May 3 – 2016