|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2016

کوئٹہ: ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ تفصیلات کیمطابق پیر کی رات کو ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں ایف سی نے مصری گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا ذرائع کے مطابق سوئی روڈ کے کنارے 5کلو وزنی دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا تھا جس کے ساتھ ایک بیٹری اور پریشر بٹن کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق اگر ایف سی بروقت کارروائی نہ کرتی تو علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان کا خطر ہ لاحق ہوتا۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔