کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کو عوام کیساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے جاری کردہ منصوبوں کا افتتاح کرنا صوبہ کی عوام کیساتھ زیادتی ہے اور وفاقی حکومت جاتے جاتے بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی کرکے اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں اچھا بنانا ہے اور نام نہاد قوم پرستوں نے بلوچوں کی عوام کیساتھ جو وعدے اور دعوے کئے تھے اس میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں اگر حکومت چالیس ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے بجائے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر خرچ کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئٹہ آکر جن ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا وہ نئے نہیں بلکہ سابقہ حکومت کے منصوبوں کا افتتاح کرکے وفاقی اور قوم پرستوں کی حکومت عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں قوم پرستوں نے صرف اقتدارحاصل کرکے صوبہ کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی اور اگر قوم پرست صوبے کی ترقی اور خوشحالی چاہتے تو پرانے منصوبوں کے بجائے نئے منصوبے وفاق سے لیتے مگر ان میں اتنی قابلیت نہیں کہ نئے منصوبے وفاق سے منظور کریں کیونکہ وہ صرف کرپشن کرکے اگلا انتخابات تو جیتنا ان کے بس کی بات نہیں ہے اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور ان کے دھوکہ میں کسی بھی صورت نہیں آئیں گے ۔