|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2016

 کراچی: ملک بھر میں شب معراج نہایت عقیدت واحترام سے منائی جائے گی جب کہ اس حوالے سے مساجد میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ 27 رجب کی اس باربرکت رات کو حضرت محمد مصطفٰیﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے رحمتہ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکو آسمانوں کی سیر کرانے عالم آخرت دکھانے اور بالمشافہ اپنی زیارت و ملاقات کے لئے معراج کی سعادت عطا کی جب کہ  اس شب کو ہی اللہ تعالیٰ نے سرورِ کونین ﷺ کو عذابِ دوزخ سے نجات کا سبب بننے والی 5 وقت نماز کا تحفہ عنایت فرمایا۔ معراج کا سفر دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ بیت اللہ سے بیت المقدس کا سفر جس میں مختلف مقامات پر ٹھہرتے، نماز ادا کرتے ہوئے پہنچنا شامل ہے جب کہ دوسرا حصہ بیت المقدس سے تمام آسمانوں سے ہوتے ہوئے، مختلف انبیا علیہ السلام سے ملاقات، جنت اور دوزخ کے احوال دکھائے جانے اور اللہ تعالیٰ کی زیارت پر مشتمل ہے۔ اس سفر میں بیت المقدس میں تمام انبیا علیہ السلام کی حاضری اور رسول اللہﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کرنا بھی شامل ہے۔