کراچی: شر انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
ایم کیو ایم قائد کی شر انگیز تقاریر سمیت 23 مقدمات کی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر، رؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے تاہم مقدمے کا تفتیشی افسر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی ضمانت میں 4 جون تک توسیع کردی۔
اس کے علاوہ عدالت نے پیش نہ ہونے پر متحدہ قائد الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں فاروق ستار، رشید گوڈیل، نصرین جلیل، ارشد ووہرا اور سیف یار خان سمیت 20 رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور تفتیشی افسر کو تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 4 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وقتِ اشاعت : May 7 – 2016