بھاگ: مسلم لیگ ن کے رہنماء نو منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کر د گیلو میر فرید رئیسانی سابق وفاقی وزیر میر ھمایوں ودیگر قبائلی عمائدین کے ہمراہ جے کیو ایم کی دعوت پر جلسے میں شرکت کرنے شہد میر محمد مراد ابڑو کمیونٹی ہال پہنچے جہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بھر پور مہمانو ں کا استقبال کیا کارکنوں نے ڈھول کی تھا پ پر رقص بھی کیا اس دوران جلسے میں جے کیو ایم کے مرکزی رہنماء میر مجتبی مراد ابڑو حاجی محمد الیاس کلواڑ ضلعی رہنماء ٹکا خان موسی کلیم قاضی حفیظ اللہ سندیلہ ویگر رہنماء کارکن اور عوام شامل تھے جلسے کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی نے کہا کہ بھا گ کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ایک بار پھر مجھے منتخب کر کے اپنی خدمت کا موقع دیا عوام کا بے لوث اور والہانہ استقبال قابل دید تھا یہاں کی عوام نے ظلم کے خلاف اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے ہم اپنی خدمت کے عیویض سرخرو ہوئے ہیں جلد بھاگ اور حلقے کی ترقی کے لئے ایک ورکنگ پیپر تیار کررہا ہوں جس میں سرے فہرست ترجیحات کا ایجنڈا امن و امان کی بحالی تعلیم صحت آبنوشی اور بے روزگاری جیسے منصوبوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوامی مسائل کا خاتمہ کر کے عوام کے دل جیت لوں گا علاقے میں ترقی کا سفر روکنے والوں کو عوام نے مسترد کر کے ترقی کی راہ ہموار کر دی ہے جلسے سے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کر د گیلو نے کہا کہ بھاگ کی عوام پر جو خوف کے گہرے بادل تھے چھٹ گئے ہیں عوام نے آزادی کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیکر ثابت کیا ہم خوف کی زندگی سے باہر نکل کر آزادی سے جینا چاہتے ہیں جے کیو ایم کے مرکزی چیرمین میر مجتبی مرا د ابڑو نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے نوابزادہ میرخالد خان مگسی کے ساتھ اتحاد کیا اور آئندہ بھی انکے شانہ بشانہ رہنگے حاجی الیاس کلواڑ موسی کلیم ٹکا خان قاضی حفیظ اللہ سندیلہ ودیگر نے بھی اپنے خطاب کیا جے کیو ایم کے مرکزی رہنماء حاجی الیاس کلواڑ نے ایک سپاس نامہ بھی پیش کیا ۔