|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2016

کراچی: حساس اداروں نے جمشید روڈ پر ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ حساس اداروں نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر ہوٹل میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ گرفتار ہوا جس کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، سمیں اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ’را‘ کا ایجنٹ ارشد انٹرنیٹ کے ذریعے اپنےساتھیوں سے رابطےمیں تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتارایجنٹ پاکستان سے 6 مختلف ممالک جاچکا ہے جب کہ وہ کراچی میں گزشتہ 8 سال سے منظم طریقے سے نیٹ ورک چلا رہا تھا، حساس اداروں نے ملزم کو مزید تفیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ واضح رہے حساس اداروں نے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کلبھوشن یادو کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے پاکستان میں کارروائیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے جب کہ کراچی سے گرفتار ہونے والے فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرییڑی سعید بلوچ اور دل مراد نے بھی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف کیا تھا۔