|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2016

کوئٹہ :  جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور قائدحزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل جماعتوں نے کرپشن کی انتہاء کرکے عوام کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی گئی ہے جب تک سابق وزیراعلیٰ کے دورحکومت میں شامل وزراء اپنے عہدوں سے مستعفی نہیں ہونگے اسمبلی کے اندر اور باہر اپوزیشن کا احتجاج جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح دلیری سے سابق سیکرٹری خزانہ نے صوبہ کے خزانے کو اپنے گھر میں رکھا تو حکومت چلانے والوں کے پاس کتنا خزانہ ہو گاکیونکہ ڈھائی سال میں بلوچستان میں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی صوبہ کی تقدیر نہیں بدلی وہ اس لئے کہ اربوں روپے کاغذات تک خرچ ہوگئے نہ تو عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہوئے اور نہ ہی صوبہ میں ترقیاتی عمل شروع ہوا جس طرح صوبہ میں بڑے بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی اگر اس کرپشن کے پیسوں کو صوبہ کی ترقی پر خرچ کیاجاتا تو آج کوئٹہ لٹل پیرس بن جاتا مگر افسوس کہ صوبے کے بلدیاتی اداروں کے پاس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی عمل نہ ہوسکا اور جس طرح غریب عوام غربت کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں یہ بھی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے ۔