دیر لوئر: شرینگل میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔
دیر لوئر کے علاقے شرینگل میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، تحقیقات مکمل ہونے پر ہی حقائق منظر عام پر آسکیں گے۔
دیر لوئر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : May 9 – 2016