|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2016

کوئٹہ:  بلوچستان کے نئے سیکرٹری خزانہ اکبر درانی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی تحقیقات میں نیب سمیت تمام اداروں سے تعاون کیا جائے گا جس ادارے کو تحقیقات کیلئے جومعلومات درکار ہوں گے وہ دی جائیں گی سیکرٹری خزانہ بلوچستان اکبر درانی کی زیر صدارت محکمے کے آفیسران کا اجلاس ہوا جس میں محکمے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر درانی نے بتایا کہ محکمہ خزانہ میں چیک اینڈ بیلینس کے نظام کو بہتر بنائیں گے ، جس کیلئے ماہر آفیسران کی خدمات حاصل کریں گے،سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری جارہی ہے بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔