|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2016

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی آرگنائزر اور بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں ادارے مضبوط نہیں ہونگے کرپشن کا راستہ نہیں روکا جاسکتا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا سابق سیکرٹری خزانہ کی گرفتاری کے بعد خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا نیک شگون ہے اور تمام جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں کرپشن ملک میں اس لئے بڑھی 68 سال سے ایک منصوبے کے تحت غیرسیاسی لوگوں کو اقتدار کاموقع دیا گیا اگر آج بھی جمہوری و سیاسی جماعتوں کو موقع دیا جائے تو ملک ترقی کی راہ پر چلے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بدقسمتی سے نظام حکومت کو ہمیشہ غیرسیاسی و غیرجمہوری لوگوں کے حوالے کیا ہے اور ملک میں سب سے بڑی کرپشن یہ ہے کہ محکوم اقوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے دم کی بجائے گردن کو پکڑنا چاہئے جب تک کرپشن کا مکمل طورپرخاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک میں معیشت بہتر نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں نے غیرجمہوری لوگوں کی راہ اپناتے ہوئے غلطی سے غلط راستے پر چل پڑے ہیں اب بھی وقت ہے کہ وہ واپس عوام کے پاس چلیں گے کسی کے دل میں خوف خدا نہیں ہوتا اس لئے ملک میں کرپشن ہوتی جارہی ہے نظام خرابی میں بڑی خامی کا علاج نہیں ہوتا اس لئے مثال دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور سیاستدان بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے کسی ایک فرد کو نشانہ بنانا اچھا نہیں ہے اپوزیشن اور حکومت کو چاہئے کہ کوئی ایسی حکمت اپنائی جائے کہ نظام چلے اور ادارے بھی مضبوط ہوں ۔