|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2016

کوئٹہ : امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کرپشن کے بتوں کو گرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،قلعہ سیف اللہ بلوچستان کے عوام اسلام سے محبت کرنے والے ہیں مہنگائی،بے روزگاری وبدامنی کرپشن کی پیداوارہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو پریشانیوں کے دلدل سے نکال کر خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں احتساب سے کسی کو بچنے وراہ فرارکی اجازت نہیں عوام نے حکمرانوں پر اعتماد کیا مگر حکمرانوں نے صرف اپنے مسائل حل کیے کرپشن ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے چوروں لوٹ مار کرنے والو ں کو سرعام لٹکاناہوگاتاکہ آئندہ کوئی کرپشن کا نہ سوچھیں۔ غربت بے روزگاری اور بدامنی کاشکار بلوچستان میں کرپشن کسی صوبے سے کم نہیں ملک وعوام کی مستقبل کو بچانے کیلئے کرپشن کے خلاف بھر پور قومی جوش وجذبے کیساتھ قدم اُٹھاناہوگا۔عوام الناس خصوصاًعلمائے کرام اورنوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے اسلامی انقلابی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈال دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالخالق میرزئی کی رہائش گاہ ،قبائلی رہنما اقبال جوگیزئی کی رہائش گاہ پر ظہرانے بعدازاں قلعہ سیف اللہ بازارمیں قائم نوتعمیر شدہ مسجد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی ،عزیزالحق عثمانی ،مولانا عبدالحئی مندوخیل ،ہدایت الرحمان بلوچ ،عبدالحمیدمنصوری ،حاجی عبداللہ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔قبل ازیں انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں ممتازعالم دین مولانا عبیداللہ کے وفات پر ان کے لواحقین سے فاتحہ کرنے کرتے ہوئے مغفرت کی دعاکی ۔سینٹر سراج الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے مجبور ومظلوم قوم کی دولت ناہل حکمرانوں پرخرچ ہورہی ہے ہم بلوچستان کو اسلام جیسابنائیں گے بصورت دیگر اسلام آباد کو بلوچستان جیسابنناہوگا سیکرٹری خزانہ کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم ثبوتوں کیساتھ قومی خزانے میں جمع کرکے بلوچستان کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے بلوچستان میں زیادہ کرپشن کی وجہ سے مسائل مشکلات غربت اور بدحالی ہیں کیا عوام کاکام حکمرانوں کی عیش وعشرت ا ورآسانی کیلئے وسائل فراہم کرناہے حقیقی احتساب ہونے سے بڑے بڑے مگر مچھ سامنے آئیں گے کرپشن کے بڑے بڑے مگرمچھوں کی جگہ عمر بھر کا قید ہے عوام کی محرومیوں کاذمہ دار کرپٹ حکمران مافیا ہے ۔بلوچستان کی طرح ملک بھر کے بچے تعلیم صحت اور بنیادی ضروریات کیلئے ترس رہے ہیں تعلیمیافتہ اہل پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاروپریشان ہیں ان پریشان حال لوگوں کی حقوق پر لٹیرے حکمرانوں نے ڈاکہ ڈالا ہے سب ملکر کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کرنے کیلئے جماعت ا سلامی کا ساتھ دیں انگریز کے جانے کے بعد ملک کے وسائل اقتدار، سیاست ،جمہوریت ،معیشت پر کرپٹ مافیا قابض ہے آج اگر ہم نے ان لٹیروں کے خلاف متحد ہونے کافیصلہ نہیں کیا تو ہمارے مسائل وپریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا سیاسی جماعتوں میں احتساب ،جمہوریت اور دیانت داری وامانت داری کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے سیاست کے گند کو صاف کرنے کیلئے انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔