|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2016

کوئٹہ:  ڈی جی نیب بلوچستان میجر (ر) طارق محمود ملک نے کہا کہ سیکرٹری فنانس مشتاق رئیسانی کے کیس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے کیس میں انتہائی مطلوب ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق آباد سلیم شاہ کے بارے میں کسی کے پاس معلومات ہوں تو نیب سے رابطہ کرے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میجر(ر) طارق محمود ملک نے کہا کہ ملکی وسائل کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے عوام نیب سے تعاون کریں اگر کسی کے پاس کرپشن یا بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف دستاویزی ثبوت یا معلومات ہوں تو وہ کسی بھی وقت نیب کے دفتر سے رابطہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اوربدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف میرٹ کے مطابق کارروائی ہوگئی کرپٹ عناصر کو قرار واقعی سزا دلانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے کیس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے کیس میں انتہائی مطلوب ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق آباد سلیم شاہ کے بارے میں کسی کے پاس معلومات ہوں تو نیب سے رابطہ کرے۔علاوہ ازیں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے انتہائی قریبی ساتھی اور فرنٹ مین سہیل مجید شاہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے برآمد ہونیوالی رقم 26 کروڑ روپے ہمارا حصہ تھا اور خالق آباد میں ترقیاتی کام کا حصہ سیاسی سفارش پر حاصل کیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن سکینڈل میں اہم شخصیات شامل ہے واضح رہے کہ نیب بلوچستان نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفس میں چھاپہ مار کر بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ کے انتہائی قریبی ساتھی اور فرنٹ مین سہیل مجید شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے وقت ان کے گھر سے تلاشی کے دوران اہم کاغذات برآمد لئے گئے تھے نیب کے مطابق گرفتار ہونیوالا ملزم سیکرٹری خزانہ کیلئے منی لانڈرنگ سمیت بہت سے غیر قانونی کام سرانجام دیا کر تا تھا۔دریں اثناء احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو 4 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا نیب بلوچستان نے سابق پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اشرف مگسی کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے ملزم کو 4 روزہ ریمارنڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اشرف مگسی کو پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور اشرف مگسی پر بیٹے وبٹیوں سمیت قریبی اور دیگر افراد کو گریڈ17 میں بھرتی کا الزام اور ان بھرتیوں کی مد میں کروڑوں روپے بٹورنے کا بھی الزام ہے۔