|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2016

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں خواتین سمیت 50 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے عراقی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکا صدر سٹی کی مارکیٹ میں بیوٹی سلون کے قریب کھڑی گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت لوگوں بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد مارکیٹ میں موجود تھی، جس کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
— فوٹو : اے پی
— فوٹو : اے پی
ایک دہائی قبل روز دھماکوں کا نشانہ بننے والے بغداد میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، لیکن اب بھی دہشت گردوں کی جانب سے عوامی مقامات اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق میں داعش کے ابھرنے کے بعد وہاں سالوں سے جنگ اب فرقہ وارانہ لڑٓائی میں بدل چکی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکی اور عراقی فورسز کی جانب سے بھی داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو چھڑانے کی کوششیں جاری ہیں، اور اب تک کئی علاقوں سے انہیں پیچھے دھکیلا جاچکا ہے۔