|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2016

کوئٹہ:  بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز نے 10 مئی کو جھاؤ میں آپریشن کرکے بی این ایم جھاؤ ہنکین کے ڈپٹی سیکریٹری مجاہد بلوچ ولد مراد بلوچ کو عام آبادیوں پر یلغار کے دوران شہید کیا ۔ ہم مجاہد بلوچ کو انکی شہادت پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ تنظیمی دورے پر تھے۔ ساتھ ہی فورسز نے چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے کئی دوسرے گھروں میں گھس کر دس سے زائد افراد کو اغوا کیا۔ کل رات پنجگور تسپ میں شہید یونس کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے کمسن بیٹے شاہرام کو اغوا کرکے لے گئے اور خواتین و بچوں کو حراسان کیا۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ بی این ایم کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ بی این ایم نے بانی قائد واجہ غلام محمد لیکر ڈاکٹر منان بلوچ جیسی ہستیوں کو بلوچ سرزمین کی جہدِ آزادی میں قربان کی ہے۔ جھاؤ میں ناکو خیربخش، استاد علی جان اور آج مجاہد بلوچ کی شہادت جھاؤ کے عوام و بلوچ قوم کی ہمت کو پست نہیں کرسکے گا۔ بلکہ شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے جذبے اور جہد آزادی کی نظریات و بلوچ قوم کی عزم کو مزید مستحکم کرے گا۔ فورسز امریکہ ، یورپ اور اب چائنا کی امداد کو بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ ۔ امریکہ اور یورپ کو پاکستان و خطے کیلئے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ اتحادی افواج کی افغانستان و طالبان کے خلاف ناکامی کی وجہ افغانستان میں پاکستان کی مداخلت ہے۔ پاکستان اچھے اور برے طالبان کے نام پر خطے کی امن و امان کو تہہ و بالا کر رہا ہے۔ ایک پر امن خطہ اور مضبوط افغانستان پاکستان کی موجودگی میں ناممکن ہے۔کیچ کے علاقے شاپک میں تربت سے فورسز کے نئے دستے آگئے ہیں۔ اور علاقے کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شاپک و اس کے کئی قریبی گاؤں سے پہلے ہی آپریشن سے اکثریتی آبادی متاثر ہو کر نقل مکانی کر چکی ہے۔ ۔