کوئٹہ: احتساب عدالت کوئٹہ کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے جعلی بھرتیوں اور کرپشن کے مقدمے میں نامزد سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن محمداشرف مگسی کو جیل بھیجنے کاحکم دیدیا ۔جمعہ کے روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کی جانب سے ضمیر چھلگری ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے درخواست گزاری کہ کیس کاریفرنس پہلے دائر ہوچکا جبکہ ملزم سے تفتیش بھی کی گئی ہے لہٰذاء انہیں جیل بھیجوانے کے احکامات صادر کئے جائیں اس موقع پر محمداشرف مگسی کے وکیل بیرسٹر عدنان کاسی نے عدالت سے استدعاکی کہ ان کے موکل کی طبعیت ناساز ہے اس لئے انہیں جیل وارڈ منتقل کرنے کے احکامات دئیے جائیں تاہم عدالت کے جج نے ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات دیتے ہوئے سماعت 16مئی تک کیلئے ملتوی کردی ۔
احتساب عدالت نے سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن محمداشرف مگسی کو جیل بھیجنے دیا
وقتِ اشاعت : May 13 – 2016