اسلام آباد /کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کوٹہ پر دیگر صوبوں کے ملازمین کو بھرتی کیا جا رہا ہے گزشتہ دنوں آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت میسکو ( ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ) میں بلوچستان کے ایک بھی امیدوار کو بھرتی نہیں کیا گیا سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر خطاب وزیر مملکت عابد شیر علی نے 10 دن میں مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سینٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ملتان الیکٹراک سپلائی کمپنی میں آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت جونیئر انجینئر پی بی ایس 17 کی پوسٹوں پر بلوچستان سمیت پنجاب ‘ سندھ ‘ خیبرپختونخواء اور آزاد کشمیر کے امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں ٹیسٹ و انٹرویو کا عمل مکمل ہونے کے بعد بلوچستان کے ایک بھی امیدوار کو منتخب نہیں کیا گیا ہے بلکہ دیگر صوبوں سے امیدواروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں یہ سلسلہ آج کا نہیں وفاق سمیت دیگر صوبوں میں بلوچستان کے نام پر بھرتیوں میں بلوچستان کے امیدواروں کی جگہ دیگر صوبوں سے تعیناتیاں کی جاتی رہی ہیں جو بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے اس موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے نوٹس لیتے ہوئے ایوان بالا میں یقین دہانی کرائی کہ وہ خود اس مسئلے کی نگرانی کر کے دس دن میں مسئلہ حل کر لیا جائے گا ۔