|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2016

قلعہ سیف اللہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری صوبائی امیر مولانا فیض محمد مرکزی سرپرست اعلی مولانا قاضی عصمت اللہ صوبائی سیکرٹری جنرل ملک سکندرایڈوکیٹ صو بائی نائب امیر مولانا انوارالدین حقانی جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدر جلال شاہ اخند زادہ اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ مولانا کمال الدین ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی باری صوبائی رہنما مولانا نوراللہ ضلعی رہنمامولوی سید محمد ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی محمدلعل اخندزادہ مولوی سیدمحمدخودیزئی، مولوی محمدرسول ،سابق ضلعی کنونیئرمولوی یارمحمد حافظ ،عبدالصمداور دیگرنے مدرسہ امدادالعلوم میں دستارفضیلت اور تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام علماء اور مدارس کے کیخلاف سازشیں کرنے والے کفار اور امریکہ کی تھانیداری ختم ہونے والا ہے جب تک مدارس اور علماء ہونگے تو پاکستان کا وجود ہوگا لیکن جب مدرسے اور علماء نہیں ہونگے توپاکستان بھی ہوگا مولانا فیض محمد خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کا بے رحمانہ احتساب قوم کی آواز ہے بلوچستان کے عوام قوم پرستوں سے بری طرح مایوس ہوچکے ہیں اربوں روپے کی کرپشن کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب کئے جائیں۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ سے شفاف احتساب کی حمایت کی ہے کسی بھی معاشرے میں احتساب کا عمل شفاف ہوتووہاں ناانصافیوں کا ازالہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدارس دہشت گرد نہیں بلکہ حافظ قرآن تیار کرتے ہیں مدارس اور علماء جو صفحہ ہستی دے مٹانے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کا نفاظ چاہتی ہے اسلامی نظام کے نفاذ تک پاکستان مسائل کا شکار رہے گا، انہوں نے کہا کہ آج دنیامیں معاشی جنگ جا ری ہے پاکستان میں دوتہذیبوں کی جنگ ہے ایشا مشرق وسطی اور مسلمانوں کے وساہل پر قبضہ کرنے کیلئے امریکا نے نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کی آڑمیں مسلمانوں کے کیخلاف معاشی جنگ کا اعلان کیا تو ہمارے مسلم حکمرانوں نے بھی اس کا ساتھ دیا آج افغانستان عراق شام مصر اور عرب دنیا میں مسلمانوں پر دہشت گردی کے نام پر امریکہ کی قیادت میں نیٹو کی جنگ مسلط ہے ہمارے مسلم حکمرانوں نے امریکہ کے اتحادی بن کر مسلمانوں پر جنگ مسلط کی اسلام کو انتہاپسند مذہب قرار دیا علماء کو دہشت گرد قرار دیا انہوں نے امریکی ضرورتوں کو پورا کیا اسلامی دنیا کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا لہذا مسلم حکمرانوں کو مسلمانوں سے معافی مانگی انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی کفریہ طاقتیں یکجاء ہو کر اسلام کو مٹانے کیلےئے سر گرداں ہیں لیکن ان کو منہ کی کھانی پٹرے گی امریکہ کی تھانہ داری بھی ختم ہونے کو ہے اور جلد ہی امریکہ نیست نابود ہوگاقیامت کے دن سب سے وی آئی پی لوگ قرآن کریم پڑھنے اورپڑھانے والے ہوں گے آج ہم نے کہاں اپنا تعلق قرآن کریم سے جو ڑا ہے اسی لئے تو پوری دنیا میں مسلمان ذلیل وخوار ہورہے ہیں جب ہم قرآن کریم کو مضبو طی سے پکڑیں گے توہم کا میاب ہونگے انہوں کہا کہ سیکولر قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔